ناشتے میں ڈبل روٹی اور مکھن سے پرہیز کریں

0

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ ناشتے میں روزانہ ڈبل روٹی پر مکھن لگا کر کھانا ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں روزانہ صرف 12 گرام مکھن کھانے کی عادت سے ذیابیطس کے مرض کا خطرہ دو گنا بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ مکھن اور پنیر سچورٹیڈ فیٹی ایسڈز اور ٹرانس فیٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جن کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتا ہے۔تحقیق کے دوران تین ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے نتیجے سے پتا چلا کہ مکھن کا روزانہ استعمال اگلے پانچ برسوں میں ذیابیطس کا خطرہ دو گنا بڑھا دیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ حیوانی چربی پر مبنی غذاوں کے مقابلے میں دالیں، پھل، سبزیاں اور گریاں صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں۔اسی طرح زیتون کے تیل کا استعمال بھی ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:   ناشپاتی اور سیب سے فالج کا خطرہ کم ہوجاتاہے۔تحقیق