خرم دستگیر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا گیا

0

اسلام آباد:حکومت نے خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد وزارت خارجہ کا خالی ہونے والا قلمدان وزیردفاع خرم دستگیر کو دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ ہونے والے خواجہ آصف کی رخصتی کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان خالی ہوگیا تھا۔ حکومت کے خاتمے میں 20 روز رہ گئے ہیں لیکن وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث بہت سے سفارتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث حکومت نے وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ خرم دستگیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جمعہ کو جاری کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد وہ باقاعدہ اپنی نئی وزارت کا قلمدان بھی سنبھال لیں گے۔خیال رہے کہ 28 جولائی 2017 کو نواز شریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنے اور انہوں نے خرم دستگیر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا تھا جبکہ خواجہ آصف کو وزیر خارجہ تعینات کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:   اختلاف کو نفرت میں بدلنےوالا رویہ قوم کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔صدر ممنون حسین