خلائی مخلوق انتخابات کا انتظار نہیں بلکہ وہ انتخابات لڑرہی ہے۔راناثنااللہ

0

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نےخلائی مخلوق کے بارے میں بات کرتےہوئے کہاکہ خلائی مخلوق اس وقت انتخابات کاانتظامات نہیں کررہی بلکہ وہ انتخابات لڑ رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کہاں کہاں سے انتخابات لڑنا اس کی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے۔وزیر قانون کا کہناتھاکہ منتخب نمائندوں کو پہلے نیب کی جانب سے ڈرانے کی کوشش کی تھی، اب وہ خلائی مخلوق پوری محنت سے انتخابات لڑ رہی ہے اور وہ ایک الیکشن سیل بنی ہوئی ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کےحوالے سے بات کرتےہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ خادم حسین رضوی کو معاہدے کے تحت گرفتار نہیں کرسکتے ۔ جبکہ اس کے علاوہ انہیں گرفتار کرنے کیلئے ہمارے پاس ثبوت بھی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:   چترال سے (ن )لیگی ایم این اے نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی سختی سے تردید کردی