فوڈ اتھارٹی لوگو لگاکر اشیا بیچنے والوں کی شامت آگئی

0

لاہور:فوڈاتھارٹی حکام نے لوگو لگا کر اشیا بیچنے والوں کو لگام ڈالنے کیلئے تیاری پکڑلی، مصنوعات کی تشہیر کیلئے فوڈاتھارٹی کا لوگو استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔ڈی جی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ کسی بھی پراڈکٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو لگانے کی ہرگز اجازت نہیں۔ فوڈاتھارٹی کا لوگو غیرقانونی طورپراستعمال کرنےکی متعدد شکایات موصول ہوئیں جبکہ کچھ کمپنیاں اپنے پراڈکٹس کی تشہیر کیلئے بھی ایسے کام کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:   نوازشریف نے اپنے کاروباری مفادات کو مسئلہ کشمیر پر ترجیح دی،عمران خان